پریم راوت: دل کا تعارف

پانی پر تیرتی بطخیں

ہر انسان کے اندر ایسی کیا چیز ہے جو ہم سب کو ایک ہی چیز کی چاہ رکھنے پر آمادہ کرتی ہے؟

ہم تلاش کرتے ہیں اور ہمیشہ تلاش کرتے رہیں گے، لیکن ہم کیا تلاش کر رہے ہیں؟ ہم چاہتے ہیں اور ہمیشہ چاہتے رہیں گے، لیکن ہم کیا چاہتے ہیں؟ جب سے انسان زمین پر ہیں، تب سے اپنے اندر بھرپور ہونے کا احساس پانے کی وہ تڑپ ہمیشہ موجود رہی ہے۔

 

جو آپ پہلے سے جانتے ہیں، وہ آپ کو یاد دلانے سے بہتر دل کا کوئی تعارف نہیں ہو سکتا۔

میں یہاں آپ کو کوئی نئی معلومات دینے نہیں آیا ہوں جن پر آپ بحث کر سکیں یا جن کی قدر و قیمت کا اندازہ لگا سکیں۔ یہ مذہب کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ روحانیت کے بارے میں نہیں ہے۔ درحقیقت، دنیا میں اس کے لیے کوئی نام یا لیبل نہیں ہے۔

پانی پر تیرتی بطخیں

 

تو، آپ کیا جانتے ہیں؟ آپ جانتے ہیں کہ خوش ہونا کیا ہے — کہ اس زندگی میں آپ کو اس کی کتنی ضرورت ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ آپ کو مسرت کی کتنی ضرورت ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ اطمینان آپ کے لیے کتنا اہم ہے — کہ آپ کو اداسی پسند نہیں ہے۔ یہ سادہ اصول آپ کے اپنے ہیں، کسی اور کے نہیں۔

 

مطمئن رہنا، مسرت میں رہنا، خوشی میں رہنا۔

پانی پر تیرتی بطخ

کیسی خوشی؟

وہ نہیں جو پیدا کی جاتی ہے، بلکہ وہ جو ہر انسان کے دل میں بسی ہوئی ہے۔ وہ مسرت جو پہلے سے موجود ہے — جسے کہیں اور سے لانے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

بیدار ہونے کا عمل کچھ تخلیق کرنے کا عمل نہیں ہے۔ آپ کو اسے تخلیق کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اُس کے لیے بیدار ہوتے ہیں جو پہلے سے موجود ہے۔ پھر، اپنے دل سے، اپنے اندر بھرپور ہونے کا احساس پانے کے امکان کی طرف بیدار ہوں۔ پھر، اس زندگی میں، جانیں کہ آپ اپنے اندر بھرپور ہونے کا احساس پا سکتے ہیں۔ جانیں کہ اس زندگی میں آپ مطمئن رہ سکتے ہیں۔

 

پانی پر تیرتی بطخیں